تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:سابق ایم پی اے چوہدری اکرام الحق ایڈووکیٹ انتقال کرگئے

okaraاوکاڑا (نمائندہ خصوصی/ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق ایم پی اے اورمسلم لیگی رہنما وسماجی شخصیت چوہدری اکرام الحق ایڈووکیٹ گزشتہ رات قضائے الہی سے انتقال فرما گئے جن کی نماز جنازہ سوموار کی دوپہر2.30بجے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں سیاسی ،سماجی،مذہبی ،وکلاء،صحافی اور تاجر برادری کے رہنماؤں کے علاوہ شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی چوہدری اکرام الحق ایڈووکیٹ شہر اوکاڑا کی معروف شخصیت تھے آپ انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے چوہدری اکرام الحق ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار اوکاڑا میںآرائیں برادری کے رہنما کی حثیت سے اپنی ایک الگ پہچان رکھتے تھے آپ کی وفات سے شہر کی سیاسی اور خاص طور پر ڈسٹرکٹ بار اوکاڑا کی سیاست میں بڑا خلا پیدا گیا ہے جو مدتوں پُر نہ ہو سکے گا آپکی سیاسی ،سماجی خدمات کی وجہ سے آپکو برسوں یاد رکھا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  وقف بورڈ کے عزائم !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker