تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:امن دشمن عناصرکاہم سب کو مل کرمقابلہ کرنا ہوگا،پروفیسرمفتی منیب الرحمان

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مفتی اعظم پاکستان پروفیسر مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی عالمی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی اتحاد و رواداری کا فروغ ناگزیر ہے امن دشمن عناصر کا ہم سب کو مل کر مقابلہ کرنا ہوگا، اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے،نبی آخر الزمانؐ نے مسلمانوں کو ہر حال میں صبروتحمل اور مذہب و رواداری کا درس دیا ہے۔ نااہل حکمرانوں نے پوری قوم کو اضطراب میں مبتلا کررکھا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اشرف المدارس جی ٹی روڈ اوکاڑہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ مولانا مفتی فضل الرحمان و دیگر علماء کرام بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ قوم وہ قیادت منتخب کرے جو اپنی ذات کی بجائے ملک و قوم کو بچانے میں مخلصانہ کوششیں کریں اس وقت قوم کو مایوسی سے نکالنے والی قیادت کی ضرورت ہے۔ملک میں دہشت گردی، فرقہ واریت، مہنگائی عروج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جن مقاصد کیلئے حاصل کیا گیا تھا آج تک ان مقاصد کو کوئی پورا کرسکا نہ ہی سمجھ سکا ہے

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:پی ایس ایف نے مقامی سطح پر پارٹی کو فعال کرنے کا بیڑا اٹھا لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker