شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ:مضرصحت گوشت اورغیرمعیاری کھاد فروخت کرنے پر3افراد کیخلاف مقدمات درج

اوکاڑہ:مضرصحت گوشت اورغیرمعیاری کھاد فروخت کرنے پر3افراد کیخلاف مقدمات درج

meetاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس نے مضر صحت گوشت اور غیر معیاری کھاد فروخت کرنے والے تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے،دو ملزم گرفتار ایک فرار۔ تفصیلات کے مطابق وٹرنری ڈاکٹر محمد طارق جاوید نے دوران گشت چک نمبر40جی ڈی میں ملزمان صادق اور پرویز کو مضر صحت گوشت فروخت کرنے کا مرتکب پایا پولیس تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ نے وٹرنری ڈاکٹر کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ایک ملزم صادق گرفتار جبکہ پرویز فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع اوکاڑہ نے دوران چیکنگ چک نمبر7فور ایل میں ملزم محمد عثمان کو غیر معیاری کھاد فروخت کرنے کا مرتکب پایا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

یہ بھی پڑھیں  کل 1 مسجد، 1 کنٹینر ہو گا، سٹیج پر زرداری اور عمران دونوں ہوں گے: طاہر القادری