تازہ ترینعلاقائی

LBDCپیڈا ملازمین نے مستقل ہونے کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

okaraاوکاڑا(چیف رپورٹرپنجاب) LBDCپیڈا ملازمین نے مستقل ہونے کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی جبکہ اس سے قبل LCC(East)اور LCC(West)میں پیڈا کے کم و بیش تمام ملازمین مستقل ہونے کے لئے درخواست دائر کر چکے ہیں۔FOکو آرڈینیٹر محمد نادر نیازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سیکریٹری اریگیشن اور پیڈا کے جی ایم ٹی ایم کے پاس بھی گئے لیکن ادھر ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی بالآخر انہیں ہائیکورٹ جانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے انکی درخواست ہے کہ پیڈا ملازمین بشمول LBDC پیڈا سٹاف کو مستقل کیا جائے جو کہ ان کا بنیادی حق ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پیڈا کے ہائی آفیشل سٹاف کو نکالنے کے درپے ہیں۔قبل ازیں پنجاب حکومت اریگیشن اصلاحات کی مد میں بہت سا پیسہ انویسٹ کر چکی ہے اگر پیڈا سسٹم ناکام ہوا تو حکومت پنجاب کو اربوں روپے نقصان ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پیڈا کے LBDCسٹاف کو کنٹریکٹ پالیسی 2004کے تحت ریکروٹ کیا گیا تھا جبکہ حکومت پنجاب کئی دوسرے کنٹریکٹ ملازمین کو کنٹریکٹ پالیسی 2004کے تحت مستقل کر چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سال فصل ربیع 2011-12کے تحت 7کروڑ میں سے 6کروڑ سے زائد کا آبیانہ اکٹھا کیا گیا ہے جو کہ لوئر باری دوآب کینال سرکل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اکٹھا ہوا ہے جو ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے خادم اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ہمیں مستقل کیا جائے جو کہ ہمارا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:ڈکیتی کی وارادات کر کے فرار ہو نے والے ملزمان کاپولیس سے آمنا سامنا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker