اوکاڑا(نمائندہ خصوصی) اسپیشل افراد کے لیے”ماڈا”کی کاوش قابل تحسین ہے ،مستحق افراد کی مد د کرنے والی این جی اوزمعاشرے میں مثبت تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہورہی ہیں ،اسلام میں خدمت خلق کو انتہائی اہم مقام حاصل ہے ،ضلعی بیت المال ایسے افراد اور این جی اوز کی بھر پور معاونت کرتا ہے جو صدق دل سے کام کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہارمقررین نے موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز "ماڈا” (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام اسپیشل افراد کو ویل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق قومی وسماجی تحریک "ماڈا” (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرآفس اوکاڑہ میں اسپیشل افراد میں ویل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی محمد شعیب وڑائچ ایگزیکٹو کمیونٹی ڈویلپمنٹ اوکاڑا ،مہمان اعزازرانا اشرف جاوید ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرتھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد شعیب وڑائچ ایگزیکٹو کمیونٹی ڈویلپمنٹ اوکاڑانے کہا کہ اسپیشل افراد کے لیے "ماڈا” (رجسٹرڈ) کی کاوش قابل تحسین ہے اسپیشل افراد میں ویل چیئرز کی تقسیم پر میں صدر "ماڈا” محمد مظہر رشید اور جنرل سیکرٹری مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ اورانکے ممبران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں انھوں نے کہا مستحق افراد کی مدد کرنے والی این جی اوزمعاشرے میں مثبت تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہورہی ہیں ایسے افراد اور اداروں کو آگے آنا چاہیے جو خدمت خلق کا جذبہ رکھتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ضلعی بیت المال کمیٹی اوکاڑا مہر محمد ارشادسیال نے کہا کہ اسلام میں خدمت خلق کو انتہائی اہم مقام حاصل ہے اللہ تعالی ایسے لوگوں سے خوش ہوتا ہے جو بغیر کسی دنیاوی لالچ کے مخلوق کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہیں مہر محمد ارشادسیال نے کہا کہ ضلعی بیت المال کمیٹی ایسے افراد اور این جی اوز کی بھر پور مالی معاونت کرتا ہے جو صدق دل سے خدمت خلق کر رہی ہیں آج کی تقریب میں مستحق اسپیشل افراد کو ویل چیئرز کی تقسیم اسکا بعینہ ثبوت ہے تقریب سے جنرل سیکرٹری ر "ماڈا”مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ،رانا اشرف جاوید ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرمحمد عارف جج،ممبر ایجوکیشن بورڈ ساہیوال پروفیسر انور علی مجاہد،مینجرصنعت زار اشتیاق احمد خان نے بھی خطا ب کیا تقریب میں اسپیشل افراد کے عزیز واقارب کے علاوہ ممبر "ماڈا” مس اقرامظہر ،عرفان اعجاز ،عدنان اعجاز،سینئر صحافی و صدر پریس کلب اوکاڑا شہباز ساجد،ذوالفقار علی اٹھوال،جنرل سیکرٹری پریس کلب شفیق الرحمن شیخ بھی موجود تھے
mubarak ho. ye bohat acha kaam kia h mada walo ne.ALLAH hmesha ap ko aise kaam krne ki tofeeq de.aameen
mada ki pori team ko bohat bohat mubarak ho.zrorat mando ki zrorat pori krna such mai qabl e tehseen kawish h.
٭٭ ماڈا اوکاڑا کی معذور افراد کو ویل چئیرز کی تقسیم معذور افراد کی بھلائی میں ایک اہم اور قابل ستائش عمل ہے ہم ماڈا اوکاڑا کو اس کام پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں کہ وہ دکھی اور مستحق افراد کی مدد اس طرح ہی کرتے رہیں٭٭
Insaniat ki aik bari khadmat…MADA ko khraj e tehseen