تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:منی لاڑکانہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر سناٹا

okaraاوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)منی لاڑکانہ میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر سناٹا، کسی تنظیم کی طرف سے کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ جسے ہمیشہ منی لاڑکانہ کہا جاتاہے ، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر مکمل خاموشی چھائی رہی ۔ پیپلز پارٹی کی تنظیم یا کسی ذیلی تنظیم کی طرف سے کوئی تقریب منعقد نہ ہوسکی جس کی وجہ سے پیپلز پارٹی کے کارکن ایک دوسرے کے ساتھ سرگوشیاں کرتے رہے اور اِسے اوکاڑہ میں پیپلز پارٹی کی تنزلی سے تعبیر کرتے رہے ۔ نظریاتی کارکنوں کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قیادت کے بعد پارٹی کی موجودہ قیادت نے اپنے غلط فیصلوں سے پارٹی ورکروں کو بہت دُور کردیا ہے جس کی وجہ سے وہ اِنتہائی مایوسی کا شکارہوکر گوشہ نشینی اختیار کرچکے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ضمنی انتخابات کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،ڈی پی او

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker