تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:واپڈا ملازمین کا 33فیصد کوٹہ جلد بحال کروایا جائیگا

1-16-2013_84047_lاوکاڑا۔ (چیف رپورٹرپنجاب )واپڈا ایمپلائز پیغام یونین (سی بی اے )کے مرکزی صدر سراج الدین ثاقب نے اوکاڑا سرکل کے سینکڑوں محنت کشوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا ملازمین کا 33فیصد کوٹہ جلد بحال کروایا جائیگا اورواپڈا ملازمین کے یتیم بچوں کو واپڈا میں ترجیحی بنیادوں پر نوکریاں دلائی جائینگی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے واپڈا ایمپلائز پیغام یونین (سی بی اے )اوکاڑا کے عہدیداران کی طرف سے دئیے گئے استقبالیہ کے دوران کیا۔اس موقعہ پر مرکزی جنرل سیکریٹری واپڈا ایمپلائز پیغام یونین احسان احمد چوہدری اپنے خطاب میں ملازمین کے سکیل کواپ گریڈ کروانے اور ملازمین کو مکمل تحفظ دلانے کا یقین دلایا۔زونل چیئرمین محمد شاکر راؤ نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ واپڈا ملازمین کو ریٹائرمنٹ کی صورت میں جی ایل آئی کی پور ی رقم کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور لائن سپرنٹینڈنٹس اور میٹر ریڈرزکو ڈینجر الاؤنس دیا جائے۔ سرکل چیئرمین واپڈا ایمپلائز پیغام یونین محمد عمران نے کلیریکل سٹاف کے سکیل کو بڑھانے پر زور دیا۔اس موقعہ پر مینجر آپریشن لیسکواوکاڑا راجہ لیاقت علی نے ملازمین کی جان کے تحفظ کیلئے معیاری ٹی اینڈ پی فراہم کرنے کااعلان کیا۔ تقریب میں ڈپٹی مینجرلیسکو اوکاڑا سردار محمد اسلم ڈوگر ،ڈپٹی مینجرلیسکودیپال پور نذیر احمد لودھی،ڈپٹی مینجرلیسکورینالہ خورد چوہدری منظور احمد اور دیگر واپڈا ملازمین بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈرون حملوں کے خلاف قومی اتفاقِ رائے نیٹو سپلائی روکنے کا فیصلہ کر کے سخت پالیسی اختیار کی جائے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker