تازہ ترینعلاقائی

منشیات کا زہرہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔”ماڈا”

downloadاوکاڑا( نمائندہ خصوصی) منشیات کا زہرہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔”ماڈا” این جی او قابل تعریف ہے جس نے منشیات کے خلاف آگاہی کا بیڑا اُٹھا رکھا ہے ۔حکومت منشیات کے خاتمے کے لیے این جی اوزکے تعاون سے اہم اقدامات کر رہی ہے۔مقررہ وقت پر واک کا آغاز نوجوانوں میں وقت کی قدر کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔ان خیالات کا اظہار مومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیو ز”ماڈا” (رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام منعقدہ واک کے اختتام پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیو ز”ماڈا” کے زیر اہتمام منشیات کے خلاف واک ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفس نیو لالہ زار کالونی سے شروع ہو کر پریس کلب اوکاڑا پر اختتام پذیر ہوئی واک میں سیاسی ،سماجی ،مذہبی رہنماؤں کے علاوہ طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کوارڈینیٹر وزیر اعلی پنجاب و پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں محمد منیر نے کہا کہ منشیات کا زہر ہماری نوجوان نسل کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے نوجوانوں کو منشیات کے زہر سے بچانے کے لیے مثبت سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے میں "ماڈا” کے صدر محمد مظہر رشید اور جنرل سیکرٹری مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ اوران کے ممبران کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنھوں نے منشیات کے خلاف آگاہی کا بیڑا اُٹھا رکھا ہے میاں محمد منیر نے کہا کہ خواتین کی واک میں بھر پور شرکت سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ہماری بچیاں اپنے خاندانوں کو منشیات کے زہر سے بچانے کے لیے ہراول دستے کا کام کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت منشیات کے خاتمے کے لیے این جی اوزکے تعاون سے اہم اقدامات کر رہی ہے جس میں ٹریٹمنٹس سنٹر کا قیام انتہائی اہم ہے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر رانا اشرف جاوید نے کہا کہ "ماڈا” کا کام قابل تعریف ہے سب سے اہم بات جو آج کی واک میں ہوئی وہ مقررہ وقت پر اسکا آغاز ہے اس سے نوجوانوں میں وقت کی قدر اجاگر ہو گی واک سے صدر "ماڈا” محمد مظہر رشید،پرنسپل کیڈٹ کالج اوکاڑا راؤ ظفر اقبال،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار رائے اعجاز الحق کھرل ایڈووکیٹ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر رائے محمدعارف،مینیجر صنعت زار اشتیاق احمد خان،سابق صدر پریس کلب شہباز ساجد،ریسکیو 1122کے غلام علی،جنرل سیکرٹری پریس کلب اوکاڑا شفیق الرحمن شیخ،ممبر ساہیوال بورڈپروفیسر انور علی مجاہد نے بھی خطاب کیا واک کے تمام راستے طلبا وطالبات فلک شگاف نعرے "منشیات کو مٹانا ہے نئی نسل کو بچانا ہے”لگاتے رہے

یہ بھی پڑھیں  عاشقان رسول

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker