تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:معروف ناول نگار،افسانہ نگاررضیہ بٹ کےانتقال پرسماجی کارکنوں، صحافیوں کااظہارافسوس

اوکاڑہ (محمد مظہر رشید/نمائندہ خصوصی)روزمرہ زندگی کے معاملات کو اپنی تحریروں کا موضوع بنانے والی معروف ناول نگار اور افسانہ نگار رضیہ بٹ کے انتقال پر سماجی کارکنوں صحافیوں نے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیاہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جواررحمت میں اعلیٰ مقام سے نوازے سینئر صحافیوں شہباز ساجد ،ذوالفقار اٹھوال ،سماجی کارکن محمد مظہر رشید ،ایگزیکٹو ممبر لاہور ہائیکورٹ بار مس صائمہ رشید ایڈوکیٹ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحومہ کو اردو ادب میں منفرد مقام حاصل ہے آپ کے منففرد انداز بیان کی وجہ سے ہر عمر کے قارئین آپ کی تحریروں کے مداح ہیں یاد رہے کہ رضیہ بٹ نے 50ناول اور 350سے زائد کہانیاں تحریر کیں آپکے ناولوں سے چند فلمیں اور ڈرامے بھی ماخوذ ہیں جنہوں نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے

یہ بھی پڑھیں  کراچی:لیاری میں پولیس کا سرچ آپریشن، ملزمان کادستی بموں سےحملہ

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker