تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈی سی او نے سیوریج کا گندہ پانی سبزیوں اور فصلوں کو لگانے پرپابندی عائد کردی

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر سید گلزار حسین شاہ نے میونسپل سیوریج کا گندہ پانی سبزیوں اور فصلوں کے لگانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ڈی سی او کی زیر صدارت ماحولیاتی مسائل پر ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات عبدالقیوم چوہدری، تحصیل میونسپل آفیسر رانا شاہد و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او سید گلزار حسین شاہ نے کہا کہ ایسے کسانوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جو سیوریج کا گندہ پانی سبزیوں اور فصلوں کی آبپاشی کیلئے استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے محکمہ زراعت،ماحولیات،ٹی ایم او اور ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ میونسپل ڈسپوزل میں پمپ لگا کر سیوریج کا پانی استعمال کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے

یہ بھی پڑھیں  نامزد عبوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی اہلیت چیلنج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker