تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:دین اسلام کی تعلیمات پرعمل کرکے ہم منشیات کی روک تھام کرسکتےہیں

23-01-2013 OKARA NEWSاوکاڑا(نمائندہ خصوصی)دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم منشیات کی روک تھام کر سکتے ہیں حضرت محمدﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی پیدا کرنے والی تحریک "ماڈا” کی کاوشیں قابل تعریف ہیں گورنمنٹ ایسے اداروں اور افراد کی بھر پور مدد کے لیے تیار ہے جو معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ بار اوکاڑا "ماڈا” کی منشیات کے خلاف تحریک کی بھر پور حوصلہ افزائی کرے گی ان خیالات کا اظہار قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز "ماڈا”(رجسٹرڈ) کے زیر اہتمام منعقدہ تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اوکاڑا کے ہال میں طلبا وطالبات کے درمیان منشیات کو مٹانا ہے نئی نسل کو بچانا ہے کے عنوان کے تحت تقریری مقابلے کا انعقاد ہوا جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑامس رعناحمیدتھیں جبکہ مہمانان اعزاز ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسررانا اشرف جاوید ،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ظفر علی ٹیپو،ڈاکٹر منظور حسین اختر ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اوکاڑارائے اعجاز الحق کھرل ایڈووکیٹ ،پروفیسرمحمد سلیم طاہرتھے تقریری مقابلے میں پوسٹ گریجویٹ کی طالبہ شگفتہ اسلم نے پہلا انعام ،ارسلان سعید نے دوسرا انعام اور آسیہ بتول نے تیسرا انعام حاصل کیا ڈاکٹر منظور حسین اختر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرکے ہم منشیات کا مکمل خاتمہ کر سکتے ہیں حضرت محمد ﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا مس رعنا حمید نے کہا کہ حکومت اور اس کے ادارے ایسے افراد اور این جی اوز کی بھر پور مدد کے لیے تیار ہیں جو معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار انتہائی احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر رانا اشرف جاوید نے کہا کہ میں صدر "ماڈا”محمد مظہر رشید ،جنرل سیکرٹری مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ اوراس تحریک کے ممبران کو شاندار پروگرام منعقد کروانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی پیدا کرنے والی تحریک "ماڈا” کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑا کے جنرل سیکرٹری رائے اعجاز الحق کھرل ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار اوکاڑا "ماڈا” کی منشیات کے خلاف تحریک کی بھر پور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتی ہے تقریب سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر رائے محمدعارف،مینجر صنعت زار اشتیاق احمد خان ممبران” ماڈا”مس تزئین اعجاز ،مس اقرا مظہر، چوہدری اعجاز احمد ،سینئر صحافی شہباز ساجد،عرفان اعجاز نے بھی خطاب کیا *

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:پنجاب بھر میں ڈینگی کے خلاف ایمر جنسی کاروائیاں کی جارہی ہیں،عمران مارتھ

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker