تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:لڑائی جھگڑے کے واقعات میں تین خواتین سمیت6 افراد شدید زخمی

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں تین خواتین سمیت چھ افراد کو شدید زخمی کردیا گیا۔ گشکوریاں راجپوتاں کے عمران کو سابقہ رنجش پر وسیم نے فائر مار کر شدید زخمی کردیا موضع لالے والا کے رہائشی میاں بیوی کو ملزمان سرفراز احمد نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے شدیدزخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گشگوریاں راجپوتاں کے رہائشی عمران کا وسیم سے معمولی جھگڑا ہوگیا تھا گزشتہ روز ملزم وسیم نے اپنے دستی پسٹل سے فائر مار کر عمران کو شدید زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ ستگھرہ کے نواحی گاؤں باہمنی کے رہائشی اشفاق اور اس کی سالی عظمیٰ بی بی کو سابقہ رنجش پر ملزمان شاہد، کاشف وغیرہ چھ افراد نے دستی آلات سے تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ چک نمبر 10 ون آر کے رہائشی عابد محسن کی بیوی زاہدہ بی بی کو ملزمان صفدر، زہرا وغیرہ نے دستی آلات سے تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا۔ موضع لالے والا کے رہائشی نور احمد اور اس کی بیوی سکینہ بی بی کو سابقہ رنجش پر ملزمان سرفراز احمد، منیر احمد وغیرہ نے دستی آلات سے تشدد کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے

یہ بھی پڑھیں  طاہر القادری نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker