تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:عبوری حکومت بے داغ کردارکے مالک افراد پر مشتمل ہونی چاہیے،سابق چیئر مین سینٹ

okaraاوکاڑا(نمائندہ خصوصی)سابق چیئر مین سینٹ پاکستان وسیم سجاد نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کی پاسداری اور اس پر عمل درآمد میں ہی جمہوریت کی بقا مضمر ہے ملک و قوم کے استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کواپنا کردار ادا کرنا ہوگاپاکستان کو درپیش مسائل اور دہشت گردی سے نجات کے لیے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا عبوری حکومت بے داغ کردار کے مالک افراد پر مشتمل ہونی چاہیے پاکستان کے تحفظ کے لیے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی انھوں نے ان خیالات کا اظہار سابق رکن صوبائی اسمبلی وبزرگ مسلم لیگی رہنما چوہدری اکرام الحق مرحوم کی رسم چہلم کے موقع پر اوکاڑا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا رسم چہلم میں اوکاڑا سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی وسیم سجاد نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایسے موڑ پر کھڑا ہے کہ ہمیں قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا اور پاکستان کو درپیش بحرانوں سے نکالنے کے لیے پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو نا پڑے گاانھوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقا اور استحکام اسی میں مضمر ہے کہ آئین پاکستان کی مکمل پاسداری کی جائے اور اس پر ہر لحاظ سے عمل داری کو یقینی بنایا جائے انھوں نے عبوری حکومت کے قیام کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عبوری حکومت ایسے افراد پر مشتمل ہونی چاہیے جو سچائی اور ایمان داری کے اصولوں پر اپنی زندگی گزار رہے ہوں اور جن کے کردار پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے بلکہ مخالفین بھی انکی تعریف کرنے پر مجبور ہوں انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو دہشت گردی جیسے بھیانک مسائل کا سامنا ہے جس کے حل اور اس سے نجات کے لیے تمام جماعتوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صرف اورصرف پاکستانی ہونے کی سوچ رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہوں انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے قومی وملکی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے اور اس کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے ایک سوال کے جواب میں وسیم سجاد نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے ملک کا دفاع کرنا بڑا اچھی طرح جانتی ہے کسی بھی بیرونی ممکنہ جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی اوردشمن کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرنے دیں گے

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. pakistan mai ab hkomato ki nhe inqlaab ki zrorat h.hmari awam mai se he koi QUAD E AZAM age nikal k ane ki zrorat h.sabqa hkomato,bar bar azmana bewqofi h

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker