تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:بھارت کشمیریوں کے بنیادی حق کو تسلیم کرے،ماڈا

okaraاوکاڑا(نمائندہ خصوصی) بھارت کشمیریوں کے بنیادی حق کو تسلیم کرے،عالمی برادری بے حسی کی تصویر بن کر انسانیت کی تذلیل کر رہی ہے ،پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی مدد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز (ماڈا) اوکاڑا اور انجمن فلاح عامہ غلام کا ٹھٹہ کے ممبران نے مشترکہ اجلاس میں کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرسوشل ویلفیئر رائے محمد عارف اور مینجر محکمہ صنعت زاراشتیاق احمد خان اوکاڑا بھی موجود تھے تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قومی وسماجی تحریک موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوز (ماڈا) اور انجمن فلاح عامہ غلام کا ٹھٹہ کے زیر اہتمام مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت کشمیریوں کے بنیادی حق کو تسلیم کرتے ہوئے انھیں آزادانہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے دے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کروانے کے لیے عالمی برادری اپنا اثر ورسوخ استعمال کرے عالمی برادری کی سال ہا سال سے خاموشی کشمیر میں انسانیت کی تذلیل کروارہی ہے اجلاس میں اس بات کا عہد کیا گیا کہ پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی مدد جاری رکھیں گے اس موقع پر کشمیر میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کا بھائی پھیرو میں جلسہ عام سے خطاب

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker