تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:اس کائنات میں ماں کانعم البدل کوئی نہی،مرکزی جمیعت اہل حدیث

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی )اس کائنات میں ماں کانعم البدل کوئی نہیں ہے۔اس سے مخلص رشتہ بھی اس کائنات میں نہیں ہوسکتا ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمیعت اہل حدیث پاکستان امیرسنٹیر پروفیسر ساجد میر نے مسلم لیگ نواز کے اوکاڑہ سے ایم،پی،اے میاں یاور زمان کے ساتھ انکی والدہ ماجدہ کے انتقا ل پر فون پراظہار تعزیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے مسلم لیگ کے مرکزی رہنماسابق وفاقی وزیر میاں محمد زمان سے بھی فون پر انکی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور ان کی خریت دریافت کی پروفیسرساجد میر نے کہاکہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ذمہ داران میاں زمان اور میا ں یاورزمان کے غم میں برابرکے شریک ہیں انہوں نے میاں یاور زمان کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس سانحہ میں انسان والدین کی خدمت اور دعاؤں سے محروم ہوجاتا ہے اس کائنات میں ماں کا نعم البدل اور اس سے مخلص رشتہ کوئی نہیں ہو سکتا ماں کی دعااﷲتعالیٰ سب سے ذیادہ قبول کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بزرگی کی عمر میں اسلام والدین سے شفقت اورصلہ رحمی کا درس دیتا ہے۔جبکہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر حا فظ عبدالکریم صوبائی امیر مولانا ابراہیم خلیل ناظم حافظ عبدالسمیع اوکاڑوی امیر شہر اوکاڑہ مولانا عبد اﷲیو سف ناظم عرفاروق لکھوی ، ظفر اﷲقمرلکھوی شیخ الحدیث مولانا عبدالرشید، امیر تحصیل اوکاڑہ مولانا محمد بن اسماعیل ضلع ناظم مالیات چوہدری محمد اسماعیل اور حافظ محمد عبداﷲاظہر سمیت دیگر ارکان نے تعزیت کا اظہار کیا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:شادی کی تقریب میں فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کاملزمان کےخلاف مقدمہ درج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker