تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سات افراد سرغنہ سمیت گرفتار

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سات افراد سرغنہ سمیت گرفتار کرلئے ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے ملزمان سے بھاری اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس کو اطلاع ملی کہ موضع چپلی پور میں چند خطرناک ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے چھپے بیٹھے ہیں جس پر سب انسپکٹر عاشق عابد کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا ڈالتے ہوئے انہیں ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں میں مینی ڈکیت گینگ کا سرغنہ محمد امین عرف مینی، جیسل عرف جیسلی، محمد نواز عرف سلطانی، ممتاز عرف ماجو، محمد احمد آف اوکاڑہ، جاوید اقبال آف رحیم یار خان کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ان کا ایک ساتھی قبولہ کا رہائشی شبیر احمد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے گرفتار ڈاکوؤں سے چار پسٹل 30 بور تین کاربین بارہ بور، ایک بندوق بارہ بور و درجنوں کارتوس اور گولیاں برآمد کرکے قبضہ میں لے لی۔مینی ڈکیت گینگ اوکاڑہ پولیس کو متعدد ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھا جس نے علاقہ میں ڈکیتی کی وارداتیں کرکے خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جن سے متعدد ڈکیتیوں کے مال برآمدگی کی توقع ہے

یہ بھی پڑھیں  اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے بہاولنگرکیمپس میں شعبہ اردو کاافتتاح

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker