تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:چکنمبر 16-1ALمیں سوئی گیس کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح

okaraاوکاڑا( چیف رپورٹر پنجاب ) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات پیر سید صمصام علی بخاری نے حلقہ این اے 145کے گاؤں چکنمبر 16-1ALمیں اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے پایہ تکمیل تک پہنچنے والے سوئی گیس کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اور پہلے مرحلے میں ایک سو گھرانوں کو فوری سوئی گیس کنکشنز فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وفاقی وزیر نے ا س موقعہ پر بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں عوام سے کئے ہوئے وعدوں کو اہمیت دی جسکی وجہ سے آج ہمارے سر فخر سے بلند ہیں افتتاحی تقریب کے میزبان چوہدری محمد وارث گجراور معروف سماجی شخصیت علی عظمت سجنی ، سلیمان وٹو،ملک امین بھٹی، ملک خلیل احمد،اسلم شاہین اور دیگر اہلیان علاقہ نے وفاقی وزیر کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آئندہ بھی انھیں وفادریوں کا یقین دلایا ۔

یہ بھی پڑھیں  گیس پائپ لائن تباہ ، پنجاب کے مختلف علاقوں کو سپلائی معطل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker