تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چھ افراد کو شدید زخمی کردیا گیا

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں چھ افراد کو شدید زخمی کردیا گیا۔ چار افراد کو فائرنگ ،ایک کو تیز دھار آلے اور ایک کو ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے شدیدزخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر17ڈی میں سات افراد گلزار احمد، رجب علی، لیاقت علی وغیرہ سات افراد نے دو لڑکیوں ساجدہ بی بی اور کوثر بی بی کو اغواء کرنے کی کوشش کررہے تھے جن سے سردار علی اور اس کے بھائی نیاز احمد نے مزاحمت کی تو ملزمان گلزار احمد اور رجب علی نے اپنے اپنے دستی اسلحہ سے فائرنگ کرکے دونوں بھائیوں کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔چک نمبر28ون اے ایل کے رہائشی محمد وحید کو سابقہ رنجش پر ملزمان احمد یار، تنویر جہانگیر وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا جس سے اس کا بازو ٹوٹ گیا۔ نواحی قصبہ کھڑک سنگھ میں بچوں کی لڑائی پر جھگڑے کے دوران ملزم اللہ دتہ نے دستی بندوق کا فائر مار کر محمد ارشد اور نفیس کو شدید زخمی کردیا۔ نواحی قصبہ ماتاں کوٹھی کے رہائشی اشفاق اپنے کزن ثاقب علی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جموں وچھل جارہے تھے کہ راستے میں ملزمان فیض، ارشد، لطیف وغیرہ نے انہیں روک لیا ملزم ارشد نے تیز دھار آلے کا وار کرکے اشفاق کو شدید زخمی کردیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمات درج کرلئے

یہ بھی پڑھیں  راحیل شریف نے این او سی کیلئے وزارت دفاع سے کوئی رابطہ نہیں کیا :وزیردفاع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker