اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تین افراد 7سالہ بچے کو اغواء کرکے لے گئے، ملزمان نے بچے کو قتل کردیا والد کا شبہ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر36ٹو ایل کے رہائشی محمد یونس نے پولیس کو درخواست گزاری کہ اس کا سات سالہ بیٹا اسرار گھر سے ٹیوشن پڑھنے جارہا تھا کہ راستے میں ملزم ندیم عباس دو ساتھیوں سے مل کر اس کے بیٹے کو اغواء کرکے لے گیا ہے جسے قوی شبہ ہے کہ ملزمان نے اس کے بیٹے کو قتل کردیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی کی بازیابی کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے
You must be logged in to post a comment.