تازہ ترینعلاقائی

ڈی پی ایس کالج اوکاڑاکا پچیسواں سالانہ یوم والدین اور تقریب تقسیم انعامات

download (1)اوکاڑا(چیف رپورٹرپنجاب)کمشنر ساہیوال ڈویژن نبیل احمد اعوان نے کہا ہے کہ سکول کا کردار بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور ان کی صلاحیتیں نکھارنے میں نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔طلباء تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی پچیسویں سالانہ تقریب انعامات اور یوم والدین کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی سی او سید گلزار حسین شاہ ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ظہیر اے ملک پرنسپل ڈی پی ایس فردوس احمد ،طلباء طالبات اور والدین نے شرکت کی ۔کمشنر ساہیول نے کہا کہ اساتذہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ بچوں کی تعلیم و تربیت کریں۔انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم کی ترقی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلہ میں حکومت کثیر فنڈز فراہم کر رہی ہے ۔کمشنر ساہیوال نے پرنسپل ڈی پی ایس کے مطالبہ پر ڈی سی او سید گلزار حسین شاہ کو ہدائیت کی کہ ڈی پی ایس کالج اوکاڑا کو چھ ایکٹر رقبہ کی فراہمی کا کیس انہیں بھجوائیں ۔ کمشنر ساہیوال اور ڈی سی او نے پوزیشن ہولڈرز طلباء طالبات میں انعامات ،میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء کی دستار بندی بھی کی تقریب کے آخر میں جونئیر سکول کے بچوں اور سینئر طالبات نے قائد کا پاکستان کے حوالے سے ٹیبلو بھی پیش کئے اور بوائز ونگ کی طرف سے جمناسٹک اور ڈمبل ڈسپلے اور گھڑ سواری کا مظاہرہ کیا گیا جسے شائیقین نے بہت پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button