تازہ ترینعلاقائی

ڈی پی او اوکاڑہ کو ٹیلی فون پر بم پھاڑنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی، خصوصی عدالت نے جیل بھجوا دیا

اوکاڑہ (مانیٹرنگ سیل) ڈی پی او اوکاڑہ کو ٹیلی فون پر کتوں کی لڑائی نہ روکنے پر بم پھاڑنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جیل بھجوا دیا۔جھنگ پولیس کی جانب سے عدالت کو ملزم حوالے کرنے کی درخواست۔عدالت نے جھنگ پولیس کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کی عدالت میں رجوع کرنے کی ہدائت کر دی۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے رہائشی حق نواز نے ڈی پی او اوکاڑہ فیصل رانا کو ٹیلی فون پر دھمکی دی کہ اگر اس نے حویلی لکھا میں کتوں کی لڑائی نہ روکی تو وہ بم پھاڑ دے گا۔ڈی پی او کی تشکیل کردی خصوصی ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا اسکے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ7اے ٹی اے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 4لاہور کے جج ایوب مارتھ نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جیل بھجوا دیا۔عدالت میں جھنگ پولیس نے درخواست دی کہ ملزم حق نواز کو اسکے ھوالے کیا جائے۔تاہم عدالت نے جھنگ پولیس کو ہدائت کی کہ وہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ کی عدالت میں جائیں اور وہاں سے ملزم کو قانونی طریق کار کے مطابق اپنی حراست میں لینے کے لئے طلب کروائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button