تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:تمام شہری ڈینگی کے خلاف مہم میں جذبہ کے ساتھ شریک ہوں،ایڈیشنل کلکٹر

downloadاوکاڑا(نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ظہیر عباس ملک نے کہا ہے کہ تمام شہری ڈینگی کے خلاف مہم میں جذبہ کے ساتھ شریک ہوں،سول سوسائٹی کے تعاون سے ہی ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے ۔ٹی ایم اے کا عملہ صفائی ستھرائی کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے ہال میں یوم انسداد ڈینگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اطہر و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ یوم انسداد ڈینگی منانے کا مقصد عوام میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ اور تدابیر سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مچھر کی افزائش کو روکنے کے لئے کسی بھی جگہ پانی نہ کھڑا ہونے دیں اور کوڑا کرکٹ ،کاٹھ کباڑ کو خوبخود ٹھکانے لگا یا جائے ۔انہوں نے کہا کہ نجی و سرکاری ادارے ،دفاتر اور کاروباری مراکز اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ڈینگی کے خاتمہ کے لئے صفائی ستھرائی اور ماحول کو خشک کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔انہوں نے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدائیت کی کہ ضلع کے سکولوں کالجوں میں صفائی ستھرائی کی مہم کی خود نگرانی کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button