تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:المعروف حضرت کرمانوالہ کے سالانہ عرس کی اختتامی دُعاکل ہوگی

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر/نمائندہ خصوصی)معروف صوفی بزرگ سید محمد اسماعیل شاہ بخاری المعروف حضرت کرمانوالہ کے سالانہ عرس کی اختتامی دُعا 28فروری کوہوگی، ڈی سی او اوکاڑہ سید گلزار حسین شاہ نے ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوفی بزرگ سید محمد اسماعیل شاہ بخاری المعروف حضرت کرمانوالہ کے سالانہ عرس کے موقع پر روحانی فیض حاصل کرنے کیلئے کثیر تعداد میں ان کے مریدین دور دراز کے علاقوں سے عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے آتے ہیں سید محمد اسماعیل شاہ بخاری نے اپنے کردار سے لاکھوں افراد کو دین اسلام کی تبلیغ کی اور پیغام محبت سے دین اسلام کو فروغ کیلئے اپنی زندگی وقف کررکھی جن کے ہاتھوں ہزاروں غیر مسلموں نے اسلام قبول کیا۔ان کے مشفقانہ رویے اور محبت بھرے کلمات کی وجہ سے لاکھوں افراد ان کے گرویدہ ہوکر رہ گئے تھے جن کی وفات کے بعد ہر سال ان کا عرس نہایت عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔حضرت کرمانوالہ کی سالانہ عرس کی 28فروری کواختتامی تقریبات منعقد ہونگی اختتامی دعا سجادہ نشین میر طیب علی شاہ بخاری کرائیں گے۔ ڈی اسی او اوکاڑہ سید گلزار حسین شاہ نے حضرت کرمانوالہ عرس کے موقع پر ضلع بھر میں 28فروری کوعام تعطیل کا اعلان کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  بی بی سی کی خبر، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن کا ہنگامی اجلاس، الزامات مستردکردیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker