تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:معروف صحافی اورسماجی کارکن غلام رسول طاہرعلالت کےباعث انتقال کرگئے

okaraاوکاڑہ(نمائندہ خصوصی)ضلع اوکاڑہ کے معروف صحافی اور سماجی کارکن غلام رسول طاہر آف کوہلہ گذشتہ روز علالت کے باعث انتقال کرگئے مرحوم عرصہ سے ہپاٹائٹس سی کے مرض میں مبتلا تھے مگر انہوں نے کبھی اس بیماری کو اپنے اوپر سوار نہیں کیا تھا وہ اپنے علاقہ کے بیمار افراد کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے میڈیکل کیمپ بھی لگایا کرتے تھے اور وہ پریس کلب اوکاڑہ کے خادم تھے مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ پریس کلب کے ممبران سمیت اوکاڑہ کے تمام بے حس صحافیوں اور سیاستدانوں نے انکے نماز جنازہ میں شرکت نہ کی کیونکہ وہ ایک غریب انسان تھے جبکہ صرف ایک صحافی عبد الحق فرہاد نے اوکاڑہ سے شرکت کی دریں اثناء اوکاڑہ میڈیا سنٹر کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر میڈیا سنٹر اوکاڑہ ذوالفقار علی اٹھوال منعقد ہوا جس میں چیئرمین میڈیا سنٹر ارشد ملک ،جنرل سیکرٹری شفیق الرحمن شیخ ، چیف ایگزیکٹو سی پی ایل سی قمر عباس مغل ،محمد مظہر رشید،جنرل سیکرٹری اوکاڑہ یونین آف جرنلسٹس شہباز ساجد سمیت ممبران میڈیا سنٹر نے بھر پور شرکت کی جنہوں نے مرحوم کی صحافتی اور سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کیلئے دعاء مغفرت بھی کی گئی*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button