پاکستانتازہ ترین

اوکاڑہ: ایک پائی کی کرپشن ثابت ہوجائے توعوام کاہاتھ اورمیراگریبان ہوگا،شہباز شریف

shahbazاوکاڑہ(محمد مظہر رشید)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے تو عوام کا ہاتھ اورمیرا گریبان ہوگا حکومت پنجاب نے عوام کے وسائل صوبہ کے عوام پر صرف کئے مگر وفاقی حکمرانوں نے وسائل کو اپنی جاگیر سمجھ کر دونوں ہاتھوں سے لوٹا 65برسوں کی کرپشن کا ریکارڈ توڑ دیاملکی خزانہ پر ہاتھ صاف کرنے والوں کو نشان عبرت بنادیں گے ہم نے خود احتسابی اور شفافیت کی مثال قائم کردی ہے پنجاب میں امن وامان کی بہترین صورتحال ہے پیپلزپارٹی کے حکمران عوامی عدالت میں جانے پر خوف زدہ ہیں پوری قوم ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بت پاش پاش کردیں گے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے برسراقتدار آکر ملک و قوم کی تقدیر بدل دے گی انہوں نے ان خیالات کا اظہار اوکاڑہ کے علاقہ حجرہ شاہ مقیم ،حویلی لکھا اور برج الیاس دیپالپور میں جلسہ عام،اراکین پارلیمنٹ،وکلاء سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا قبل ازیں میاں شہباز شریف کا حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیااور انہوں نے حکومت پنجاب کی زیر نگرانی ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور انکو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں میاں شہباز شریف نے کہا کہ وفاق کے کرپٹ حکمرانوں نے ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے انکی بے دریغ کرپشن نے پاکستانی عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیاہے زرداری اور اس حواریوں نے اپنی تجوریاں بھرنے ،بیرون ملک جائیدادیں بنانے اور قوم کو کسمپرسی کا شکار کرنے میں پانچ سال صرف کردئیے ہیں موجودہ دور میں جتنی کرپشن ہوئی اتنی پچھلے 65سالوں میں نہیں ہوئی تھی انہوں نے کہاکہ ملکی خزانہ لوٹنے والوں سے قوم کی ایک ایک پائی کڑے احتساب کے ذریعے وصول کرکے انہیں نشان عبرت بنادیں گے زرداری ٹولہ نے پانچ سالوں کے دوران اپنی کرپشن کا معیار بلندکیامگرپاکستان کو اندھیروں میں دھکیل کر اسکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیامیاں شہبازشریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات پایہ تکمیل ہوئے ان میں ایک روپے کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے تو عوام کا ہاتھ ہوگا اور میرا گریبان ہوگا پنجاب سے رشوت خوری کا خاتمہ کردیا ہے امن وامان کے حوالہ سے میاں شہباز شریف نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت بہترین صورتحال ہے یہاں کے عوام چین کی نیند سوتے ہیں اور بلاخوف وخطراپنے معاملات زندگی سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف وفاقی حکومت نے کوئی اقدام نہیں کیا رحمن ملک نے دہشت گردوں کو اسلحہ لائسنس جاری کئے انہوں نے کہا کہ ہم نے خود کو ہر قسم کے احتساب کیلئے پیش کردیا ہے اور شفافیت کو فروغ دینے میں ایک مثال قائم کردی ہے جسے پوری پاکستانی قوم نے ایک تاریخی اقدام قراردیا ہے اسی بنا ء پر ہی مسلم لیگ ن کا گراف بڑھ رہا ہے اور ملک کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ پورے پاکستان میں واضح اکثریت میں کامیاب ہوگی حکمران عوام کی عدالت میں جانے سے خوف زدہ ہیں پیپلز پارٹی کو شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگامسلم لیگ ن بر سر اقتدار آکر ملک وقوم کی تقدیر بدل دے گی *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button