تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ پولیس کا منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن

okaraاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ کی خصوصی ہدایت پراوکاڑہ پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے شراب تیا ر کرنے والی سات مِنی فیکٹریوں ودوچالوبھٹیوں سے سینکڑوں لیٹر شراب اور چرس سمیت ملزموں کو گرفتا ر کر لیا ہے جبکہ متعدد افراد سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر حید ر اشرف کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس نے گرینڈ آپریشن کر کے نواحی قصبہ10 فورایل میں شراب تیار کرنے والی مِنی فیکٹریوں سے 490 لیٹر شراب برآمد کر کے ارشاد عرف ٹنڈی ولد یعقوب ، پرویز ولد یعقوب اور عامرولد جارج مسیح کو گرفتار کر لیا ہے۔نواحی قصبہ تربت شاہ میں شراب تیار کرنے والی والی فیکٹری سے 10 لیٹر شراب بر آمد کر کے البرٹ مسیح کو گرفتار کر لیا ہے۔ نواحی قصبہ10 فور ایل میں شراب تیار کرنے والی فیکٹری سے 40 لیٹر شراب برآمد کر کے امانت علی ولد محمد اقبال کر گرفتار کر لیا ہے۔ نواحی قصبہ بستی کیسہ میں شراب تیار کرنے والی فیکٹری سے 4 لیٹر شراب برآمد کر کے رحمت علی، رانی بی بی اور نمرہ شاہین کو گرفتار کر لیا ہے صدر پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ کوٹ جان محمد فائیوفورایل کا رہائشی محمد عتیق ولد محمد رفیق اپنے گھر کے سامنے خالی احاطہ میں شراب کی بھٹی چلا رہاہے چنانچہ اِس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے مذکورہ جگہ پر چھاپہ مار کر وہاں سے 30 لٹر شراب اور سامان چالو بھٹی قبضہ میں لے کر مذکورہ ملزم کو فوری طور پر گرفتارکرلیاجبکہ نواحی قصبہ تھانہ راوی کے اے ایس آئی غلام مصطفی چوکی انچارج جندراکہ کو مخبر نے اطلاع دی کہ ملزم محمد شریف ولد محمد دین سکنہ نوں بہارشاہ نے جندراکہ میں شراب کی بھٹی بنارکھی ہے چنانچہ اِس اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے جب پولیس نے مذکورہ جگہ پر چھاپہ ماراتو وہاں سے 4 لٹر شراب اور سامان چالو بھٹی، امیر علی ولد نور احمد سے 4 لیٹر شراب، قیصر شہزادولد محمد یعقوب سے 3 لیٹر شراب، فقیر علی ولد نور محمد سے 3 لیٹر شراب، کوثر بی بی زوجہ لیاقت علی سے 125 گرام چرس، محمد عارف ولد محمد یوسف سے 260 گرام چرس جبکہ غلام احمد ولد محمد امین سے 30 بور پسٹل عبدالرزاق ولد رحمت علی سے 32 بور ریوالور، اللہ دتہ ولد ذولفقار سے 30 بور پسٹل، محمد حبیب ولد محمد علی سے 30 بور پسٹل، محمد اسلم ولد محمد وریام سے 12 بور بندوق، اظہر ولد ذاکر شاہ سے 12بور بندوق اور محمد منشاء ولد بوٹا سے 32 بور ریوالور برآمد کر کے اُن کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button