تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ ،مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تھانیدار کو موت کے گھاٹ اتار دیا

okaraاوکاڑہ (مانیٹرنگ سیل) اوکاڑہ کے نواح میں آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے تھانہ منڈی احمد آباد کے تھانیدار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 18 فو ر ایل کے رہائشی اے ایس آئی محمد امین موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ڈیوٹی پر تھانہ منڈی احمد آباد جا رہا تھا کہ اچانک راستے میں قصبہ جھگیاں غلام فرید کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد امین شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ،مسلح چودہ افراد گن پوا ئنٹ پر گھر پر قبضہ کر لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker