تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:محکمہ زراعت کے زیراہتمام پنجاب یوتھ فیسٹیول کے سلسلہ میں پیداواری مقابلہ

اوکاڑا﴿بیورورپورٹ﴾ محکمہ زراعت کے زیر اہتمام پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012کے سلسلہ میں پیداواری مقابلہ بابت کچن گارڈننگ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر منعقد کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں ڈی او زراعت کے دفتر میں فیلڈ افسران کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں ای ڈی او زراعت شیر محمد شراوت ،ڈی او زراعت چوہدری فاروق جاوید ،ڈی او واٹر مینجمنٹ علی احمد کھچی ،ڈی او زراعت شہباز اختر اور دیگر متعلقہ افسران اور فیلڈ افسران نے شرکت کی ۔تربیتی ورکشاپ کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈی او زراعت شیر محمد شراوت نے کہا کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول 2012کے سلسلہ میں پیداواری مقابلہ کچن گارڈننگ کے لئے پلاٹ پانچ مرلہ کا ہو اور 100گملوں میں کم از کم چار اقسام کی سبزیات کاشت کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مقابلہ میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے نقد انعامات دئیے جائیں گے ۔ڈی او زراعت چوہدری فاروق جاوید نے کہا کہ فیلڈ افسران بھرپور کردار ادا کر کے پیداواری مقابلہ کچن گارڈننگ کا کامیاب بنا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مقابلہ میں شمولیت کے لئے فارم محکمہ زراعت کے دفتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں#

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:معروف صحافی اورسماجی کارکن غلام رسول طاہرعلالت کےباعث انتقال کرگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker