تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا : غیر معیاری سی این جی سلنڈر استعمال کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے. مسرور عالم کولاچی

اوکاڑا (بیورورپورٹ ) غیر معیاری سی این جی سلنڈر استعمال کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے گی ، ہر قیمت پر عوام کی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی موٹروے پولیس مسرور عالم کولاچی نے سیکٹرآفس اوکاڑہ میں غیر معیاری ، خلاف قانون، اور زائد المعیاد سی این جی سلنڈروں کے حوالے سے جاری مہم کے سلسلے میں ایک اجلاس میں بیٹ کمانڈران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر یہ خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جس کا مقصد پبلک سروس گاڑیوں میں سفر کرنے عوام کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ ایس ایس پی مسرور عالم کولاچی نے سختی سے ہدایات دیں کہ ایسی تمام گاڑیوں جن میں سلنڈر مخصوص کردہ جگہ پر نصب نہ ہو ،غیرمعیاری سلنڈر استعمال کیا جا رہاہو،اوگرا سے پاس شدہ نہ ہو ،ایچ ڈی آئی پی سٹیکر انسٹال نہ ہو،ایل پی جی اور سی این جی دونوں سلنڈرز موجود ہوںیا کھلے کین میں پیٹرول استعمال کیا جا رہا ہو، انھیں روزانہ کی بنیاد پرچیک کیا جائے اورنہ صرف جرمانہ کیا جا ئے بلکہ متعلقہ محکموں کو اُن کے خلاف کاروائی کے لیے لکھا جائے اور ساتھ ساتھ285،286ت،پ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا ئے۔ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ مطلوبہ معیار کے حاصل کرنے تک کسی محفوظ جگہ پر پابند کر دیا جائے *

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم نےاسلام آباد کےایک سو بائیس اسکول آرمی پبلک اسکول کے شہدا کے نام سےمنسوب کردیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker