تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : نمبردار اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنا ئیں۔ محمد ریاض ، ماہم آصف ملک

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)دیہی علاقوں میں نمبردار حکومتی نمائندے کی حیثیت سے اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو اس انداز سے ادا کریں کہ دیہی سیکٹر میں سرکاری واجبات کی وصولی سمیت ناجائز تجاوزات کے خاتمہ ،امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کے سلسلہ میں بھر پور مدد اور معاونت حاصل ہو سکے نمبردار اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنا کر اس ملک کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دے سکتے ہیں اور مقامی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو محمد ریاض ،ڈی ایس پی صدر ضیاء الحق اور اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف ملک نے نمبردار کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔نمبردار کنونشن میں تحصیل اوکاڑہ کے نمبردارو ں سمیت عمائدین علاقہ اور متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔کنونشن سے سابق تحصیل ناظم و نمبردار افضل وڑائچ نے بھی خطاب کیا اور ضلعی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ دیہات میں امن و امان کی صورتحال کو مثالی بنانے ،سرکاری واجبات کی وصولی اور نیشنل ایکشن پلان و علاقائی تعمیر و ترقی کے لئے نمبرداران نہ صرف حکومتی پالیسیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں بلکہ وہ عوامی فلاح و بہبود اور علاقائی ترقی و امان و امان کی صورتحال کو مثالی بنائے رکھنے میں اپنا خصوصی کردار ادا کریں گے ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو محمد ریاض نے کہا کہ نمبرداران کی بہترین کارکردگی کے مظاہرہ سے ان کی مراعات کو بڑھانے کے سلسلہ میں گورنمنٹ کو سفارشات بھجوائی جائیں گی تاکہ حکومتی سطح پر نمبرداروں کی کارکردگی کو سراہا جا سکے ۔اس موقع پر نمبرداران نے موجودہ حالات کے تناظر میں بہتر کار کردگی کے لئے تجاویز پیش کیں ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو محمد ریاض نے اس موقع پر کہا کہ یہ ملک ہم سب کا ہے اس کی بہتری ،ترقی و خوشحالی اور حکومتی رٹ کو قائم رکھنے کے لئے ہم سب نے ملک کر کام کرنا ہے تاکہ سماج دشمن عناصر کو کسی بھی سطح پر ملکی و علاقائی مفادات سے کھیلنے کا موقع نہ ملے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی میں نمبر دار محنت ،دیانتداری اور لگن سے کام کریں تاکہ بقایا جات بر وقت سرکاری خزانہ میں جمع کروائے جا سکیں *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker