تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : 12 اکتوبر 99 وطن عزیز کی سیاسی تاریخ کا بد ترین سیاہ ترین دن ہے۔منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے ) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما و صدر مسلم لیگ (ن) لائرز فورم ضلع اوکاڑہ منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر 99 وطن عزیز کی سیاسی تاریخ کا بد ترین سیاہ ترین دن ہے۔ڈکٹیٹر مشرف نے حلف سے روگردانی کرتے ہوئے مضبوط ہوتی ہوئی جمہوریت ترقی کرتے ایک خود مختار ہوتے ہوئے پاکستان کی خود مختاری کو غیر آئینی۔غیر قانونی اور غیر اخلاقی طریقہ سے دو تہائی اکثریت رکھنے والے منتخب وزیراعظم نواز شریف حکومت کا تختہ الٹ دیا۔کاش یہ منحوس دن وطن عزیز کی سیاسی تاریخ میں نہ آیا ہوتا۔بد قسمتی سے ہم آج بھی اس منحوس دن کی نحوست سے نہیں نکل سکے۔12 اکتوبر کو ڈکٹیٹر مشرف نے سوچے سمجھے منصوبے کے اپنی انا اور ضد کی خاطر جمہوریت پر شب خون مار کر وطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔آج کہاں ہے وہ ڈکٹیٹر؟ کیا کوئی پاکستانی عدالت اس بگھوڑے کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی جرات کریگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سیاہ کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔منظور سپرا نے کہا کہ مریم نواز بالکل صحیح کہتی ہے کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل ووٹ کو عزت دینے میں ہے۔ووٹ کو عزت ملے گی تو وطن عزیز سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم ہو گا۔ اگر سلیکشن ہی کرنی ہے تو الیکشن پر قومی سرمایہ ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہے٭

یہ بھی پڑھیں  حافظ سعید کا ٹویٹر اکاﺅنٹ بند

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker