تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:سرکاری ادارے ڈینگی کے تدارک کے لئے طے شدہ گائیڈ لائن اختیار کریں۔ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوامی مفاد میں شروع کیا گیا کوئی بھی پروگرام عام لوگوں کی معاونت اور بھر پور شمولیت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا ہمیں ڈینگی اور دیگر امراض کے خاتمہ کے لئے مل جل کر کام کرنا ہے پاکستان کو ڈینگی فری بنانے کے لئے ہر شخص کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے معاشرہ کے صاحب الرائے لوگ،صحافی ،غیر سرکاری تنظیمیں آگے آئیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈینگی آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا ۔ٹی ایم سے سے شروع ہونیو الی واک میں سرکاری افسران ،تاجروں ،صحافیوں ،این جی اوز کے نمائندے محمد مظہررشید چوہدری ،شیخ طاہر،عرفان اعجاز ،چوہدری عدنان اعجاز سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں ن ے بھر پور شرکت کی ۔واک کے شرکاء نے ڈینگی کے خاتمہ کے لئے آگاہی اور حفاظتی تدابیر سے متعلق بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے ۔ڈی سی او قیصر سلیم نے محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کے افسران و عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر سرکاری ادارہ ڈینگی کے تدارک کے لئے طے شدہ گائیڈ لائن اختیار کرے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ضلع اوکاڑہ ڈینگی فری ہے اور سرکاری اداروں نے حفاظتی اقدامات کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے ادا کررہے ہیں*

یہ بھی پڑھیں  کراچی : سنی تحریک کے گرفتار کارکن کے سنسنی خیز انکشافات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker