تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ضلع اوکاڑہ میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلوں کا سلسلہ جاری

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) ضلع اوکاڑہ میں پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اوکاڑہ پولیس نے ایک مبینہ مقابلہ میں دو نامعلوم ڈاکو کو پار کردیا گذشتہ ہفتہ کے دوران یہ تیسرا مقابلہ تھا پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صدردیپالپور کی پولیس معمول کا گشت کررہی تھی کہ اطلاع موصول ہونے پر جائے واردات پل لدھیوال کے قریب پہنچ گئی جہاں پر 4 خطر ناک ڈکیت ڈکیتی کر رہے تھے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے ان پرسیدھی فائرنگ کھول دی جس پر پولیس پارٹی نے بھی حسب ضابط جوابی فائرنگ کی اور تیس منٹ تک پولیس کے ساتھ مقابلہ ہوتا رہا جس کے نتیجہ میں دو نامعلوم ڈاکو مردہ حالت میں پا ئے گئے اور دو نامعلوم ڈکیت رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے جان کی بازی ہارنے والے خطر ناک ڈاکوؤ ں کی نعشوں کے پاس ایک کلاشنکوف،ایک رائفل 44بور معہ 61گولیاں اور دو عدد موٹر سائیکل بلانمبری قبضہ پولیس میں لے لیے یاد رہے کہ مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام پولیس آفیسرز واہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ڈی پی او نے انہیں انعامات سے نوازا *

یہ بھی پڑھیں  میں کسی بھی وقت آپ لوگوں کے درمیان موجود ہوں گا، الطاف حسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker