تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اوکاڑہ اور اس کے گردونواح میں ناقص نکاسی آب کے نظام کے باعث جمعرات کی صبح تک پورا شہر بارش کے پانی میں ڈوب گیا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) اوکاڑہ اور اس کے گردونواح میں 36  گھنٹے کے دوران وقفہ وقفہ سے موسلادھار بارش نے پورا شہرڈوبودیا تمام بازار بند اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہوگئے متعدد کالونیوں کے گھروں میں بھی پانی داخل ہوگیا محمدیہ کالج ،میں پانی داخل ہونے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کے کمپیوٹرناکارہ ہوگئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نکاسی آب میں بری طرح ناکام ہو گئی آفیسرزسمیت نااہل عملہ ڈیوٹی سے غائب ہوگیا کاروبار زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگیاتفصیلات کے مطابق بدھ کی رات سے اوکاڑہ شہر اور اس کے گردونواح میں وقفہ وقفہ سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ناقص نکاسی آب کے نظام کے باعث جمعرات کی صبح تک پورا شہر بارش کے پانی میں ڈوب گیا شہر کے تمام نشیبی علاقہ جات میں آمدورفت سارادن معطل رہی اور گھروں میں پانی داخل ہونے سے گھریلو سامان تباہ ہوگیا تمام بڑے بازاروں اور گلی محلوں میں پانی کھڑارہنے سے عوام گھروں میں ہی محصور ہوکر رہ گئے اہم شاہراہ بے نظیرروڈ ،سکندر چوک ،تحصیل روڈ،چرچ روڈ،گولچوک ،مصطفی پارک ،محلہ علی پور،اکبر روڈ،رحمان کالونی ،اللہ داد کالونی،سیٹھ کالونی اوردیگر ملحقہ گلیوں میں ڈیڑھ ڈیڑھ فٹ پانی کھڑا ہونے اور گھروں ،دفاتر میں پانی داخل ہونے سے قیمتی اشیاء ناکارہ ہوگئیں لوگوں نے اپنے کام کاج پر جانے کی بجائے گھروں سے پانی نکالتے رہے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اوکاڑہ کی ناقص کارکردگی پر شہریوں کا احتجاج ،دو دن پہلے ڈی سی اوکاڑہ کے شہر کے ہنگامی دورہ کے دوران دیئے گئے احکامات کو ٹی ایم اے کے عملہ نے ہوا میں اڑا دیا۔ علاوہ ازیں جامعہ محمدیہ اوکاڑہ کے کمپیوٹر کالج میں بارش کا پانی داخل ہوگیاجس سے کلاس رومز میں پڑے لاکھوں روپے مالیت کے کمپیوٹرناکارہ ہوگئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے نااہل آفیسرزوعملہ کی لاپرواہی ،غیر موثر حکمت عملی اور ہٹ دھرمی اوکاڑہ شہرکے ڈوبنے کا سبب بنی ہے اس سلسلہ میں جب رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو آفیسرز سمیت تمام متعلقہ عملہ غائب ہو چکا تھا اور خود کو بری الزمہ قراردیتے ہوئے کہیں چھپاہوگا عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ اوکاڑہ شہر کے عوام پر رحم کرتے ہوئے ٹی ایم اے کا تمام نااہل عملہ یہاں سے تبدیل کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لائی جائے

یہ بھی پڑھیں  سنبل، فائزہ ہم تمہارے گنہگار ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker