تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ میں منعقدہ تقریب میں انٹر،ڈگری ،ایم اے ایم ایس سی کے محنتی،مستحق طلباء و طالبات کو ساڑھے نولاکھ روپے کے موراوظائف تقسیم

اوکاڑہ( بیورورپورٹ) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ میں منعقدہ تقریب میں انٹر ، ڈگری اور ایم اے ایم ایس سی کے محنتی اور مستحق طلباء و طالبات کو ساڑھے نولاکھ روپے کے مورا وظائف تقسیم کئے گئے۔ میاں محمد منیر ایم پی اے پارلیمانی سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، سید زاہد علی گیلانی چئرمین ڈسٹرکٹ زکوۃ و بیت المال ،رضوان عبداللہ خان ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر اور محمد شمشاد کھوکھر چئرمین مقامی زکواۃ ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد اقبال ڈھلوں اور نوجوان سیاسی رہنما نبیل منیر اور پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج پروفیسر ظفر علی ٹیپو نے سینکڑوں طلباولبات اور کالج سٹاف کی موجودگی میں انٹر ڈگری سطح کے35 طلباوطالبات کو 4500/پنتالیس صد روپے جبکہ ایم اے ایم ایس سی کی سطح کے طلباء وطالبات کو9000/- روپے فی کس کے چیک دیئے گئے ۔ اس موقعہ پر میاں محمد منیر ایم پی اے پارلیمانی سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مذہبی امور اور محکمہ زکوۃکی جانب سے جاری کردہ وظائف سے طلباء و طالبات میں مزید محنت اور کامیابی کے حصول کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔انھوں نے کالج کے پرنسپل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ظفر علی ٹیپو کی خدا داد صلاحیتوں اوران کے سٹاف کی علم دوست پالیسیوں سے جہاں کالج کے رزلٹس کا گراف بڑھا وہاں کالج میں صفائی ستھرائی اور ڈسپلن کا بھی بہت عمل دخل ہے۔ چئر میں ڈسٹرکٹ عشر زکوۃ سید زاہد گیلانی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ میری کوشش ہے کہ اللہ تعالیٰ انھیں جس مقصد کیلئے ذمہ داری دی ہے اس پر ایمانداری سے پورا اتر سکوں ۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج پروفیسر ظفر علی ٹیپو نے اپنے خطاب میں مورا وظائف کی تقسیم کو حکومت کی علم دوستی کا بہترین نمونہ بیان کیا انھوں نے کہا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج میں اس سے قبل بھی تقریباً پچیس لاکھ روپے کے وظائف طلباء وطالبات کو دئے گئے ہیں تقریب کی نقابت کے فرائض پروفیسر ریاض خان نے ادا کئے *

یہ بھی پڑھیں  سعودی عرب اور عرب امارات میں آج پہلا روزہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker