تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اوکاڑا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پر وموٹرز کا ہنگامی اجلاس

اوکاڑہ(بیورورپورٹ )اوکاڑا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پر وموٹرز کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چوہدری خلیل الرحمان صدر اوکاڑا چیمبر منعقد ہوا جس میں چیمبر کے بانی صدر سیٹیزن پولیس لائزن کمیٹی کے سر پرست اعلی اور صنعتکار چوہدری محمد ارشد اقبال، سابق صدور چوہدری شفقت رسول ،شیخ محمداقبال شاہد ، سینئرنائب صدر ملک محمد سلیم نائب صدر قمر عباس کے علاوہ ضلع بھر کے صنعتی و تجارتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ آف ریونیو کی جانب 7مئی 2014 کو جاری کیئے جانے والے نوٹیفیکیشن ایس آر او 35 (1) 2014 کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے اس نوٹیفیکیشن کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ صدر چیمبر چوہدری خلیل الرحمان نے کہاکہ سرکاری افسران کو اس طرح کے قوانین کے ذریعے اداروں کے معاملات میں نا جائز مداخلت اور حراسا ں کرنے کے لا محدود اختیارات سے رشوت اوربد عنوانی کا بھی لا محدود سلسلہ شروع ہو گا۔محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس سلسلہ میں لارج ٹیکس پیر یونٹس اور ریجنل ٹیکس آفسز کے متوازی ایک ادارہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے کاروبار کی وسعت اور سرمایہ کاری میں نہ صرف رکاوٹ پید ا ہوگی بلکہ بڑے اور چھوٹے کاروباری تاجر پیشہ حضرات کی اپنے ہی ملک میں کاروبار کو وسعت دینے میں مشکلات اور حوصلہ شکنی کا باعث بنے گی جس سے معاشرتی سرگرمیوں کے جمود کا بڑا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔ چوہدری ارشد اقبال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت کاروبار دوست حکومت کے حوالے سے جانی جاتی ہے اس طرح کے ایس آر او کا اجراء ایک سازش معلوم ہوتا ہے تاکہ موجودہ ساکھ متاثر ہو انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور توانائی کی شدید قلت کی وجہ سے پاکستان بھر کا صنعتی اور کاروباری شعبہ پہلے ہی بری طرح متاثر ہو رہا ہے اور پیداواری حجم میں کمی واقع ہونے سے برآمداتی اہداف پورے کرنے نہایت مشکل ہو رہا ہے ایسے اقدامات بیرون ملک سے سرمایہ کاری کے فروغ دینے کے اقدامات کے نتائج ملکی ترقی میں رکاوٹ کا باعث بنے گی ۔ چوہدری شفقت رسول نے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جینس اور انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کو عطا کیئے جانے والے لا محدود اور صوابدیدی اختیارات نا صرف ملکی ترقی کے پہیہ کو جام کر دے گا بلکہ لارج ٹیکس پیئریونٹس او ر ریجنل ٹیکس آفیسر کے دفاتر کے کام کو بھی بری طرح متاثر کرے گا جس سے ملکی ریونیو میں کمی آئے گی اور حکومتی محاصل کی آمدنی متاثر ہو گی

یہ بھی پڑھیں  مجلس شاہ عباس پتو کی کے زیراہتمام ڈیرہ سبحان خاں پر معروف شا عرہ ادبیہ پروین سجل کے اعزاز میں ادبی نشت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker