تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اوکاڑہ شہر میں واقع واحد اوور ہیڈ برج جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) اوکاڑہ شہر میں واقع واحد اوور ہیڈ برج جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیااس کے گرد لگا لوہا کے جنگلہ کا بیشتر حصہ چوری ہو چکاہے جبکہ لائٹ کا انتظام نہ ہونے سے رات کے اوقات میں یہاں پر متعدد حادثات ہوچکے ہیں جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہونے کے ساتھ ساتھ درجنوں افراد معذور ہو چکے ہیں ضلعی انتظامیہ اس عوامی و حساس نوعیت کے معاملہ کو یکسر نظر انداز کر کے ان کاموں پر قومی وسائل کو خرچ کررہی ہے جس کا براہ راست عوام کو فائدہ ہونے کی بجائے آفیسرز کو پہنچ رہا ہے شہریوں نے اس حوالہ سے بارہا زبانی اور تحریری طور پر متعلقہ محکموں کو آگاہ بھی کیا ہے لیکن اس کے باوجود کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی معززین شہر ڈاکٹر ناصر محمود ،ڈاکٹر نثار احمد ،ڈاکٹر خوشنود ، استاد طاہر ایوب خان ،خلیق الرحمن شیخ،ملک ظفر اقبال ،شیخ ندیم جاوید ،جمیل طاہر رحمانی اور دیگر نے چیف سیکرٹری پنجاب خضر گوندل اورکمشنر ساہیوال سہیل شہزاد سے مطالبہ کیا ہے کہ اوور ہیڈ برج کی سڑ ک کے پیچ ورک ،نیا جنگلہ لگانے اور لائٹس کی تنصیب کے ساتھ ساتھ کوتاہی کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات صادر کیے جائیں

یہ بھی پڑھیں  چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک کل ریٹائرڈ ہوجائیں گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker