تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ قاری محمد رفیق ایڈووکیٹ کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ قاری محمد رفیق ایڈووکیٹ کے گھردن دیہاڑے ڈکیتی،ڈاکو پچیس تولہ زیورات اور 65000 ہزار لے اُڑے ، صدر بار رائے ارشد رضا کا ڈکیتی کی واردات کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان ،تفصیلات کے مطابق سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ قاری محمد رفیق ایڈووکیٹ کے گھر گزشتہ روز دن دو بجے کے قریب حق ٹاؤن میں واقع انکے کے گھر چار ڈاکو آتشیں اسلحہ سے سمیت داخل ہوئے اور گھر میں موجود افراد کو رسیوں سے باندھ کر تقریباََ ایک گھنٹے تک لوٹ مار کرتے ہے اور جاتے ہوئے پچیس تولہ زیورات ، 65000 ہزاراور تین عدد قیمتی موبائل اور دیگر قیمتی گھریلو اشیا ساتھ لے گئے پولیس اطلاع ملنے پر تاخیر سے پہنچی صدر بار رائے ارشد رضا نے ڈکیتی کی واردات کے خلاف کل ہڑتال کا اعلان کر دیا ڈکیتی کی واردات کے خلاف وکلاء برادری میں شدید غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button