تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ضلع کونسل اوکاڑہ کا مالی سال ٢٠١٦-١٧کابجٹ منظور

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ضلع کونسل اوکاڑہ کا مالی سال 2016-17کا عرصہ 1-1-2017تا 30-06-2017چھ ماہ کا 28کروڑ 89لاکھ28ہزار500روپے کا فاضل بجٹ ضلع کونسل ہاؤس سے اکثریت سے منظورمتوقع اخراجات کا تخمینہ 26کروڑ 99لاکھ6ہزار 500روپے لگایا گیا ہے ضلع کونسل کا اجلاس وائس چیئرمین ضلع کونسل صباحت علی خان کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین ضلع کونسل ملک علی قادر عباس وائس چیئرمین راؤ سعد اجمل خان اراکین ضلع کونسل شریک ہوئے ملک علی قادر عباس نے بجٹ پیش کیا جسے اکثریت رائے سے منظور کیا گیا ممبران ضلع کونسل نے متوازن بجٹ پیش کرنے پر ملک علی قادر عباس کو مبارکباد پیش کی اور ضلع میں تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل حل کرنے کا یقین دلایا ملک علی قادر عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ضلع میں تعمیر و ترقی کے نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے انہوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے ویثرن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ضلع کی سطح پر شراکت داری کے لیے عوامی نمائندوں کو مضبوط کیا ہے علاقائی تعمیر و ترقی کے لیے فنڈز فراہم کیے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب عوام کو جواب دہ ہیں ضلع کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کی مشکلات و مسائل کے حل کے لیے تمام اراکین ضلع کونسل کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں میرٹ شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا جائے گا کفایت شعاری کے رہنما اصولوں کو مانتے ہوئے تمام ممکنہ وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں گے قبل ازیں اراکین ضلع کونسل نے ضلع کونسل کے ہاؤس کی کاروائی کو چلانے آئندہ لائحہ عمل اور ضلع کونسل کے ہاؤس کی ترقی سے متعلق تجاویز پیش کیں اجلاس میں دومرحوم اراکین ضلع کونسل کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی*

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ریلوے اسٹیشن پر60سالہ خاتون ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker