تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ضلعی امن کمیٹی اوکاڑہ کے اجلاس

اوکاڑہ(تحصیل رپورٹر) ضلعی امن کمیٹی اوکاڑہ کے اجلاس میں مقررین نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے تھانوں میں رشوت خوری کا بازار گرم ہے سرعام ڈیک چلاکر ناچ گانوں کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ مساجدمیں لاؤڈ اسپیکرچلانے پر پابندی ہے فحاشی ،جوئے کے اڈے اور منشیات فروشوں نے شریف شہریوں کی ناک میں دم کررکھا ہے مگر انتظامیہ اور پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے امن کمیٹی ان معاشرتی برائیوں کی بھر پور مذمت کرتی ہے اگر انتظامیہ اور پولیس نے ان برائیوں کو کنٹرول نہ کیا تو ہم تمام مسالک کے ممبران باہمی اتحاد واتفاق سے اپنی طاقت کالوہا منوائیں گے ان خیالات کا اظہار چاروں مسالک کے نمائندہ علماء اکرام مولانا صوفی محمد لطیف نقشبندی ،مولانا ظفراللہ قمرلکھوی،علامہ غضنفر علی نقوی،حاجی احسان الحق،مولانا قاری سعید عثمانی ودیگر نے جامعہ غوثیہ رضویہ میں منعقدہ اجلاس ضلعی امن کمیٹی کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں ان مقررین کے علاوہ مرکزی جمعیت اہلحدیث اوکاڑہ رہنماء مولانا عبداللہ یوسف،خطیب جامع مسجد غوثیہ قاری محمد اقبال چشتی،ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پاکستان شہزاد انجم انصاری، اوکاڑہ چیمبرآف کامرس کے نائب صدر قمر عباس مغل، جنرل سیکرٹری انجمن آل عباء شیخ غلام حسین جعفری ،صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق،حاجی عبدالرشید مین پاور،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ملک محمد قدیر،مذہبی رہنماؤں شکیل الرحمن قاسمی،ڈاکٹر صفدرندیم،سہیل اصغر قادری، سمیت دیگر ممبران نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں صوفی محمد لطیف نقشبندی نے تجویز پیش کی کہ تمام ممبران بیک وقت ضلعی امن کمیٹی سے مستعفی ہو کر اپنا کردار ادا کریں جس پر تمام ممبران نے انکی تائیدکی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button