تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ادارہ فروغ فن و ادب روش انٹرنیشنل اوکاڑا،اور سخن وادی کی یاد گار تقریب پذیرائی

اوکاڑہ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ادارہ فروغ فن و ادب روش انٹرنیشنل اوکاڑا،اور سخن وادی کی یاد گار تقریب پذیرائی،تفصیلات کے مطابق مصنفہ منور سلطانہ جاوید کے حجاز مقدس کے سفر نامہ پر مشتمل کتاب”سفر بے مثال "کی تقریب پذیرائی ادارہ فروغ فن و ادب (روش انٹرنیشنل ادبی تنظیم اوکاڑا) اور سخن وادی کے زیر اہتمامٖ فیڈرل ادارہ گنج شکراوکاڑا میں منعقد ہوئی،نظامت کے فرائض نوجوان صحافی اور شاعر(روش سینٹر اوکاڑا کے صدر)احتشام جمیل شامی نے انجام دیے جبکہ تقریب کی صدارت اردو اور انگریزی ادب کے معروف استاد پروفیسر محمد اکرم طاہر نے کی،مہمان خصوصی میاں محمد اسلم جاوید تھے،مہمان اعزازٹی وی اور ریڈیو کے معروف اینکر اورکمپیئرپروفیسر ریاض خاں،نامور شاعر ایکس ای ڈی او کالجز پروفیسر رانا غلام محی الدین،نعتیہ مجموعہ کے خالق اور شاعر پروفیسر رضا اللہ حیدر اور اردو اور پنجابی کی معتبر علمی و ادبی شخصیت قمر حجازی تھے۔تقریب میں ملک بھر سے شاعروں اور ادیبوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے محترمہ منور سلطانہ جاوید کے فن اور شخصیت پر بھر پور روشنی ڈالی ،اور ان کے سفر نامہ کو اردو ادب میں ایک اہم اضافہ قرار دیا۔قاری ذکر اللہ سیفی نے حج اور مناسک حج پر پُر مغز خطاب کیا۔ صدر محفل،اور مہمانان گرامی کو روش انٹر نیشنل اوکاڑا اور سخن وادی کی طرف سے شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا،سینئر شعراء میں سفر نامے بھی تقسیم کیے گئے ۔پاکستان کے نامور آرٹسٹ اور کیلیگرافرمحمد اصغر مغل نے اپنے ہاتھ سے تیار کردہ بغیر برش کے فن خطاطی کا فن پارہ مہمان خصوصی کو پیش کیا،جسے بے حد سراہا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button