اوکاڑہ(بیورورپورٹ)اوکاڑہ پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف اِن ایکشن، مختلف مقامات سے13افراد گرفتار بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے قائم مقام ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر فرخ کے معاشرے کو بے راہ روی سے پاک اور کریمنل افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا عزم اوکاڑہ پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے درجنوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے۔ تفصیلات کے مطابق قائم مقام ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر فرخ کی خصوصی ہدایت پر اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کردیں مختلف مقامات پر چھاپے موضع کاکو میں ایک شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مارتے ہوئے ملزم شہامند کو شراب کشید کرتے موقع پر گرفتار کرلیا پولیس نے موقع پر کشید کی گئی شراب9 لیٹر قبضہ میں لے لی جبکہ موضع کاکو سے ہی جاوید اقبال کو قابو کرتے ہوئے215گرام چرس، وساوے والا سے عبدالغفار عرف کاکا سے100لیٹر شراب، اڈا کرسیانوالہ سے مشتاق کو قابو کرکے110گرام چرس، قصبہ حجرہ سے طالب حسین سے30لیٹر شراب، نور احمد سے15لیٹر شراب، محمد علی سے بندوق بارہ بور، ماجد علی سے پسٹل30بور، خالد سے پسٹل30بور، اللہ دتہ سے پسٹل30بور، محمد یار سے بندوق بارہ بور برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے*
یہ بھی پڑھیے :
ولی الرّحمٰن کی ہلاکت اور طالبان میں پھوٹ
جون 12, 2013
ڈسکہ:باپ ، بیٹوں نے مل کر دوشیزہ کواغوا کرلیا،مقدمہ درج
جولائی 8, 2013