تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اوکاڑہ پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے رواں سال میں 4070مجرمان اشتہار ی / عدالتی مفروران گرفتارکئے، ڈی پی او

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) اوکاڑہ پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے رواں سال میں 4070مجرمان اشتہار ی / عدالتی مفروران گرفتارکئے، ڈی پی او۔ناجائز اسلحہ کے 821مقدمات درج ہوئے اورملزمان سے 830کلاشنکوف ، رائفل بندوقیں اور پسٹل برآمد۔تفصیلات کے مطابقڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمدفیصل رانا کی راہنمائی او ر خصوصی ہدایات پر اوکاڑہ پولیس نے رواں سال میں عمدہ کارکردگی کامظاہر ہ کرتے ہوئے ضلع بھر میں28 خطرناک گینگ گرفتار کئے جن کے قبضہ سے موٹرسائیکلیں ، طلائی زیوارت ، موبائل فون اورکروڑوں روپے کی نقدی برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کیا گیا انتہائی خطرناک 26مجرمان اشتہاری پولیس مقابلے میں مارے گے جو دہشت گردی ،قتل ،ڈکیتی رابری سمیت متعدد مقدمات میں مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے، منشیات فروشوں کو خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے754مقدمات درج ہوئے جن میں ہیرؤئین3.370کلوگرام ، چرس 187کلوگرام ، افیون 11کلوگرام ،70عدد شراب کی چالو بھٹیاں پکڑی گئیں اور 14868بوتل شراب برآمد ہوئی ۔ناجائزاسلحہ کے 821مقدمات درج ہوئے اور ملزمان سے 27کلاشنکوف ، 57رائفل ،121بندوق ،558پسٹل /ریوالور،67کاربین اور 3413گولیاں برآمدہوئیں۔رواں سال کے دوران اوکاڑہ پولیس نے3032 مجرمان اشتہاری اور 1038عدالتی مفروران کو گرفتارکیا ۔گزشتہ سال اسی سال کے مقابلہ میں قتل کے 61اقدام قتل کے 88،اغواء اور زناکے 157،ڈکیتی کے 40، رابری کے 49، نقب زنی کے 111، سرقہ موٹرسائیکل کے 104اور سرقہ عام کے325 اور سرقہ مویشی کے 69مقدمات کم درج ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کی تعیناتی میں جرائم میں نمایا ں کمی ہوئی ہے ،اشتہاری ملزمان کے خاتمہ اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کی وجہ سے ڈی پی او محمد فیصل رانا اپنی مثال آپ ہیں جرائم میں کمی پر ضلع اوکاڑہ کی سول سوسائٹی اور مختلف شہر ی تنظیموں نے خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کو کرائم فائٹرکا خطاب دیاہے*

یہ بھی پڑھیں  شرم تم کو مگر نہیں آتی!!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker