تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :اوکاڑہ پولیس بلدیاتی انتخابات میں غیر جانبدار رہی . فیصل رانا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)اوکاڑہ پولیس بلدیاتی انتخابات میں غیر جانبدار رہی ، فیصل رانااوکاڑہ کی عوام نے ثابت کردیا کہ وہ سچے محب وطن شہر ی ہیں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کر نا پڑی ،ترجمان پولیس تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا کہ اوکاڑہ پولیس نے کسی سیاسی وابستگی سے بلا تر ہوکربلدیاتی انتخاب کے صاف شفاف انعقاد کے ممکن اقدام اُٹھائے۔اوکاڑہ پولیس نے کسی مخصوص شخص یاسیاسی پارٹی کو سپورٹ نہیں کیا بلکہ عوام کو مکمل تحفظ فراہم کیا تاکہ وہ اپنی مرضی سے اپنا حق دہی استعما ل کرسکے۔ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے کہا اوکاڑہ پولیس نے بلدیاتی انتخاب کے روزامن وامان کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات کرکے ثابت کردیا ہے کہ منزل خواہ کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہوااگر انسان میں کچھ کرنا کا جذبہ موجود ہوتو مشکل سے مشکل منزل بھی آسان ہوجاتی ہے ۔ملک کی موجود صورتحال کے پیش نظر ا من وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ا وکاڑہ پولیس کوسخت محنت کرنا پڑی۔ میں تمام پولیس افسران وملازمان کو اچھی اورالرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دینے پر شاباش دیتا ہوں ۔ڈی پی اومحمد فیصل رانا نے کہاکہ اوکاڑہ کی عوام نے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیاجس پر ہم اوکاڑہ کی عوام کا شکرگزار ہیں انہوں نے کہااوکاڑہ کی عوام نے ثابت کردیا کہ وہ سچے محب وطن شہر ی ہیں*

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:قائم مقام ڈی ایس پی ٹریفک قصور نے قانون نافذ کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker