تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر تیزگام کا انجن فیل ہو گیا انکوائری آفیسر کو تشددکا نشانہ بناکر اسکی وردی کو پھاڑ دیا

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی)اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر تیزگام کا انجن فیل ہو گیا مسافروں نے انجن کی ونڈ سکرین توڑدی اور انکوائری آفیسر کو تشددکا نشانہ بناکر اسکی وردی کو پھاڑ دیااسٹیشن اور ٹرین کے عملہ نے چھپ کر جانیں بچائیں ٹرین ایک گھنٹہ رکی رہی تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور راولپنڈی جانے والی سیون اپ تیز گام جب اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تواس کا انجن نمبری4736 فیل ہوگیاجس سے ٹرین میں سوار سہون سے آنے والے مسافرمشتعل ہو گئے جنہوں نے پتھرمار کر انجن کی ونڈ سکرین توڑدی اورٹرین کے عملہ سمیت ریلوے اسٹیشن اوکاڑہ کے انکوائری آفس میں بیٹھے آفیسر شہزاداختر کو خوب تشددکا نشانہ بنایا اور اسکی وردی پھاڑ دی تمام عملہ نے بھاگ کر اور چھپ کر اپنی جانیں بچائیں ریلوے پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی تیزگام ٹرین ایک گھنٹہ تک اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پر رکے رہنے کے بعد روانہ ہوئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker