تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : سانحہ پشاور کے ننھے شہدا کی عظیم شہادت پر اوکاڑہ بھر میں سوگ کی فضا ،شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)سانحہ پشاور کے ننھے شہدا کی عظیم شہادت پر اوکاڑہ بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن شہر میں سوگ کی فضا ،شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ ڈی سی او آفس سمیت مختلف مقامات پر ادا کی گئی، انجمن طلباء اسلام کی احتجاجی ریلی تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور کے ننھے شہدا کے عظیم شہادت پر اوکاڑہ میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن رہا،تمام کاربار بند رہے ،سڑکو ں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہی، شہر بھر میں سوگ کی فضا رہی ،واقعہ کے خلاف انجمن طلباء اسلام نے ضلعی جنرل سیکرٹری رانا عتیق اسلم کی قیادت میں احتجاجی ریلی بھی نکالی ڈی سی او آفس میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ڈی سی او قیصر سلیم،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا عبد الحفیظ،ڈی پی او بابر بخت قریشی ،ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر فرخ رضا ،اے ڈی سی شیخ فرید،ای ڈی او زراعت ڈاکٹر شیر محمد شیراوت،اے سی طاہر امین،صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق ،صدر سبزی منڈی،صدر غلہ منڈی،ضلعی امن کمیٹی کے اراکین،افسران،اہلکاران،وکلاء برادری،عمائدین علاقہ ،صحافیوں،طالب علموں اور اساتذہ کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر شہدا کے درجات کی بلندی ،پاکستان کے استحکام کے لئے خصوصی دعا ؤں کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور ہر طرح کی مشکلات و مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں  گزشتہ ہفتے عدلیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی،چیف جسٹس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker