تازہ ترینعلاقائی

شدید دھند کے دوران اوکاڑہ میں ٹریفک حادثات

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) شدید دھند کے دوران اوکاڑہ میں ٹریفک حادثات میں واپڈا ملازم جاں بحق جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ کے چلڈرن سپشلسٹ ڈاکٹر سعید اختر سمیت چار افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطاق اوکاڑہ کے گاؤں 7 فورایل کا رہائشی واپڈا ملازم محمد عالم ڈیوٹی کے بعد موٹرسائیکل پر سوار اوکاڑہ سے گاؤں جارہا تھا کہ جی ٹی روڈ پر مخالف سمت سے آنیوالی گدھا گاڑی سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں محمد عالم جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ چلڈرن سپشلسٹ ڈاکٹر سعید بذریعہ کار ڈیوٹی پر ڈسٹرکٹ ہسپتال آرہے تھے کہ اوور ہیڈ برج فیصل آباد روڈ پر مخالف سمت سے آنیوالی تیز رفتار کار ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ڈاکٹر سعید اختر زخمی ہو گئے جبکہ کار کو نقصان پہنچا اسی طرح دھند کے دوران موٹرسائیکل حادثات میں تین افراد زخمی ہو گئے یہ امر قابل ذکر ہے کہ اوکاڑہ گذشتہ ایک ہفتہ سے شدید دھند کی پلیٹ میں ہے جس کی وجہ سے حادثات رونما ہو رہے ہیں اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!