تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : اوکاڑہ یونیورسٹی کے سنڈیکٹ نے تقرریوں کے لیے اسکریننگ پالیسی کی منظوری دےدی

اوکاڑہ(محمدمظہررشید چودھری سے ) اوکاڑہ یونیورسٹی کے سنڈیکٹ نے تقرریوں کے لیے اسکریننگ پالیسی کی منظوری دےدی ،رجسٹرار اور کنڑولر کی تعیناتی کے لیے حکام بالا کو سفارشات پیش، یونیورسٹی انتظامیہ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی ،اوکاڑہ یونیورسٹی خطے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے قابل تحسین کام کر رہی ہے،صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی کے سنڈیکٹ نے اپنے پندرھویں اجلاس کے دوران تمام انتظامی سٹاف کی تقرریوں کے لیے ایک جامع اسکریننگ پالیسی کو عمل میں لانے کی منظوری دے دی ہے اس کے علاوہ یونیورسٹی میں رجسٹرار اور کنڑولر کی تعیناتی کے لیے سرچ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے قانون کی روشنی میں فیصلے کے لیے حکام بالا کو بھیج دی گئیں اجلاس کی صدارت وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کی ،اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکرنے تقرریوں میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے یونیورسٹی کی پالیسی واضح کی جس کے بعد سنڈیکٹ نے یونیورسٹی کو تمام انتظامی سٹاف کی تقرریوں کے لیے امیدواران کی شارٹ لسٹ کرنے کے حوالے سے کسی تیسرے آزاد ادارے کی خدمات لینے کی اجازت دے دی ،ملک میں اسپیشل ایجوکیشن کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے سنڈیکٹ نے یونیورسٹی کو اپنے اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لیے ایک پی ایچ ڈی استاد کی تقرری کی اجازت بھی دی۔ اجلاس کے اختتام پہ راجہ یاسر نے ضلع اوکاڑہ اور اسے کے گرد و نواح کے سولہ ہزار سے زائد طلبہ کو اعلی تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اوکاڑہ نیورسٹی انتظامیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا پروفیسر ڈاکٹر زکریا نے تمام ممبرز کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے اپنی کاوشوں کو جاری رکھنے کا عزم کیا٭

یہ بھی پڑھیں  پنجاب یونیورسٹی میں میلاد النبی ؐ کے سلسلے میں پرجوش تقریبات کل منعقد کی جائیں گی

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker