تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: اوکاڑہ کے حلقہ این اے144کی خالی ہونے والی سیٹ پر ضمنی الیکشن

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) اوکاڑہ کے حلقہ این اے144کی خالی ہونے والی سیٹ پر ضمنی الیکشن لڑنے کے لیے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے اوکاڑہ سے امیدواروں کے انٹرویو کے لیے انہیں اسلام آباد بلا لیا گیا جہاں پارٹی سر براہ عمران خان ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ ہولڈر کا با ضابطہ اعلان کریں گے ضلعی کوارڈینٹر تحریک انصاف چوہدری اظہر محمود کے مطابق 11اکتوبر کو اوکاڑہ سٹی کی خالی ہونے والی سیٹ این اے144پر ضمنی الیکشن کے لیے تین امیدواروں سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوہنا ،سابق ٹکٹ ہولڈر راؤ خالد مصطفی اور سابق وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال کے صاحبزادے راؤ حسن سکندر نے کاغذات نا مزدگی تحریک انصاف کی وابستگی کے حوالے سے جمع کروائے ہیں ان امیدواروں کو عمران خان نے آج اسلام آباد بلوایا ہے جہاں ان کے انٹرویو مکمل کرنے کے بعد ایک امیدوار کو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے نام فائنل کر لیا جائے گا یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر اشرف خان سوہنا اور راؤ حسن سکندر کچھ عرصہ قبل ہی تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں اور یہ سیٹ مسلم لیگی ایم این اے عارف چوہدری کی جعلی ڈگری کیس کے فیصلہ آنے کے بعد خالی ہوئی ہے اور اب عارف چوہدری کے بیٹے علی عارف مسلم لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے خواہاں ہیں *

یہ بھی پڑھیں  میانوالی کو چائینہ راہداری روٹ میں شامل کرنا میانوالی کی تقدیر بدلنے میں اہم کر دار ادا کرئے گا،حاجی مرید خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker