تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : موسم برسات کے دنوں میں ضلع اوکاڑہ میں ڈینگی فری کے سلسلہ میں چلائی گئی مہم

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) موسم برسات کے دنوں میں ضلع اوکاڑہ میں ڈینگی فری کے سلسلہ میں چلائی گئی مہم کے نتیجے میں جہاں محکمہ صحت کی ٹیمیں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور ڈینگی وائرس سے عوام کو آگاہ کرنے کے اور حفاظتی تدابیر سے متعلق سرگرم عمل ہیں وہاں پراوکاڑہ کے تعلیمی ادارے بھی اپنے اپنے وسائل کے مطابق مہم کا حصہ بن گئے۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ ماڈل گرلزہائی سکول اوکاڑہ کی پرنسپل ثمینہ سعید کی ہدائیت پر سکول اساتذہ اور دیگر سٹاف پر مشتمل اانسدادڈینگی کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے آج گورنمنٹ ماڈل گرلز سکول میں اراکین انسداد ڈینگی کمیٹی نے درجہ چہارم کے عملے کے ساتھ ملکرسکول کے تمام کمروں ، براآمدوں ، گیلریوں ، درختوں اور کھلے رقبے کی صفائی کا فریضہ انجام دیا اس موقعہ پر محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے بعد ازاں انسداد ڈینگی نے ایک سیمنارمنعقد کیا جس میں مسز نوشین ، مسز سمعیہ ناز،،مسز ثمینہ حمید، مسز آسیہ بشیر نے انسداد ڈینگی اور حفاظتی تدابیر پر سوشنی ڈالی،سیمینار کی صدارت مس ثمینہ کوثر نے کی ۔ اراکین کمیٹی نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں شہر کا گندہ پانی سکول احاطہ میں جمع ہونے سے تعفن اور بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات اور پریشانیوں سے دوچار ہونے پرڈی ای او سیکنڈری کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کیا *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker